علی رضا عابدی قتل کیس  ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی 

    علی رضا عابدی قتل کیس  ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق عدالت مقدمہ میں مفرور 4 ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیئے ہوئے ہیں۔ قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔ قتل کے لئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -