کراچی ،طالب علم پر تشدد کے  الزام میں استاد زیر حراست

  کراچی ،طالب علم پر تشدد کے  الزام میں استاد زیر حراست

  

کراچی (کرائم رپورٹر)بلوچ کالونی تھانے کی پولیس نے طالب علم پر تشدد کرنے کے الزام میں ٹیوشن ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی کے رہائشی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے پر علاقے میں واقع ٹیوشن سینٹر کے ٹیچر حمزہ نے تشدد کیا ہے۔ جس پر پولیس نے مذکورہ ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق درخواست گزار ذیشان کا کہنا ہے کہ اس کے دو بچے وہاں پڑھتے ہیں۔ ٹیچر نے ایک بچے پر تشدد کیا جبکہ حمزہ نامی ٹیچر نے اس بات سے انکار کیا ہے۔ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -