فائرنگ سے ہلاک طالبہ مصباح کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا 

فائرنگ سے ہلاک طالبہ مصباح کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)دو روز قبل گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی طالبہ مصباح کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی قرارداد میں پی ٹی آئی رہنماءارسلان تاج نے کہا کہ مصباح کے بیہمانہ قتل پر یہ ایوان سخت الفاظ میں مذمت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی تعداد افسوس کن ہے سی سی ٹی وی کیمراﺅں اور فاریننزنگ کی سہولیات کے فقدان کے باعث ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آتے اس لیے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں قراردا د میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت کراچی کی عوام کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدام اٹھائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ وزیرصحت غلط بیانی کی بجاءاپنی کارکردگی پر دہیاں دیں ڈینگی کے کیس کے بعد کی بجاءپہلے اسپرے ہونا چاہیے مٹھی میں دو دن سے مریضوں کو ایمبولینس نہیں دی جارہی ہے سکھر میں گیسٹرو کے چالیس سے زائد مریض لائے گئے ہیں بدین میں ہر دوسرہ شخص ٹی بی کا شکار ہے لاڑکانہ میں ایڈز تیزی سے پہیلتا جارہا ہے شکارپور ، میرپورخاص ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، بھان کی ہاسپٹلز میں پیش آنے والے واقعات سے صوبائی وزیرصحت لاعلم ہیں باقی جو لوگ ان حالات سے بچے ہوئے ہیں انہیں کتے کاٹ لیتے ہیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو اب خود مرض سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے محکمہ کی ناقص کارکردگی پر اداروں کو عوام کی سہولت کے لیے آگے آناچاہیے سندھ میں بدتر صورتحال پر چیف جسٹس سو موٹو ایکشن لیں ایک طرف وفاق سے مدد مانگی جاتی ہے تو دوسری جانب وفاق پر تنقید کررہے ہیں وفاق سندھ حکومت کی پیسوں میں نہیں سندھ کے عوام کی سہولیات میں مدد کرے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو رکن سندھ اسمبلی نے پولیس ملازمین کی اپگریڈیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل ، اے ایس آئی اور کلارکز کو اپگریڈیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سمری پر دستخط کریں محکمہ پولیس میں سب سے بڑا مسئلہ اپ گریڈیشن کا ہے سیشن میں صوبائی وزیر کو متعدد بار سمری پیش کی گئی مگر امتیاز شیخ نے سمری نہ ملنے کی غلط بیانی کی گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے سندھ پولیس کو اپ گریڈیشن کی خوشخبری دی لیکن اقدام کو عملی شکل نہ دی سمجھ نہیں آتی سندھ حکومت گذشتہ دو تین سالوں سے اس عمل کو کیوں نظر انداز کررہی ہے سندھ پولیس کی بے شمار قربانیاں ہیں اور محکمہ خد اپنے حقوق سے محروم ہے کے پی کے سمیت دیگر صوبوں میں پولیس کی اپگریڈیشن کے نوٹی فکیشن جاری ہوچکے ہیں وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر اعلان کی بجاءسمری پر دستخط کریں ۔