میڈیکس لیبارٹریز اور فنزل برگ کے اشتراک سے سیمینار
کراچی (پ ر)میڈیکس لیبارٹریز اور فنزل برگ (Finzelberg)کے اشتراک سے پاکستان میں ہربل ادویات کے استعمال میں بڑھتے ہوئے رحجان اور اس کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ کے حوالے سے ایک سیمینار کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیاہے۔ جس میں فنزل برگ (Finzelberg)کی جانب سے ڈاکٹر رینر کنز(Dr.Rainer Kunz) اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں کامیاب ہربل ادویات کی تیاری، اس کے معیار، افادیت اور ریگولیٹری کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ جرمن اور پاکستانی کمپنیوں کے اس قسم کے اشتراک سے پاکستانی ہربل ادویات کے معیار میں نہ صرف نمایاں طور پر بہتری آئے گی بلکہ پاکستانی کمپنیوں کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی رسائی ہوگی جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔پاکستان میں میڈیکس لیبارٹریز، فنزل برگ ((Finzelberg کے Business Partner کے طور پر کام کرتے ہوئے معروف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کوانتہائی عمدہ خام مال اورمعیاری پرا ڈکٹس فراہم کررہی ہے۔