بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے،ن لیگ سندھ

بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے،ن لیگ سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے حکومت نے کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو دکھ دینے کے لیئے آئی ہے،بجلی، پانی، گیس، پٹرول سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافے اور بیروزگاری کی وجہ سے پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اس وقت ملک جن شدید بحرانوں میں مبتلا ہے اس کی وجہ موجودہ حکومت ہے جو اپنی نااہلی چھپانے کے لیے گزشتہ حکومتوں کو مورد الزا م ٹہرا کر بری الزمہ ہونے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل عوام سے جو وعدے کیے وہ تمام جھوٹے ثابت ہوئے، عمران خان کو اب اندازہ ہوگیا ہے کہ کنٹینر پر تقریر کرنے اورحکومت چلانے میں بہت فرق ہے، حادثاتی طور پر عمران خان وزیراعظم توبن گئے لیکن جتنی جلدی ان کووزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی تھی اب اس سے بھی زیادہ جلدی اس کرسی سے اٹھنے کی ہے کیونکہ حکومت چلانا عمران خان اور ان کی کابینہ کے بس کی بات نہیں ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -