کراچی،گاڑیوں کی ٹکر سے 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی،گاڑیوں کی ٹکر سے 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 41سالہ جب خان ولد محمد شاہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے،علاوہ ازیں شاہراہ فیصل کالا پل نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جسے ریسکیو ایمبولیس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جس سے اس کی شناخت ہو سکے،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت اور ورثا کی تلاش کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہے،ادھر صدر کے علاقے شارع فیصل سی بریز پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ محمد مجیب ولدحاجی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی موٹرسائیکل پر سوارتھا کہ عقب سے تیزرفتار گاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -