چیئرمین نیب کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی

    چیئرمین نیب کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے تقرر اورنیب آرڈیننس کے تحت جاری کارروائیاں کالعدم کروانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی،درخواست گزار لائیرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کا موقف ہے کہ صدر پاکستان نے چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر کی، وزیراعظم اور کابینہ سے ہدایات ملنے کے بعد ہی صدرر مملکت کو چیئرمین کی تقرری کا اختیار حاصل ہے، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب آرڈینینس 1999 ء میں نیب بیورو کی تشکیل کا کوئی تصور موجود نہیں، کس نے اس کو بنایا، ممبران کی تعداد کتنی ہے، کچھ واضح نہیں، چیئرمین نیب کے تقرر کا طریقہ موجود لیکن بیورو کے ڈی جی کے تقرر کا طریقہ قانون میں موجود نہیں،درخواست میں نیب کی کارروائیوں کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے َ۔

سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -