صوبہ بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ اے ڈی آر کمیٹی کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن نے صوبے بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کرلیا۔اس سلسلے میں لاہورہائی کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ تمام 36 اضلاع کے سیشن جج اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، مراسلہ میں تمام اضلاع کی مصالحتی عدالتوں کے ججوں کو بھی شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسٹر جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں اس سلسلے میں 11اکتوبرکو ہونے والے اجلاس میں مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس طلب