سول جج درجہ اول کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کیخلاف دائردرخواست پررجسٹرار ہائیکورٹ سے جواب طلب

سول جج درجہ اول کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کیخلاف دائردرخواست پررجسٹرار ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ نے سول جج درجہ اول کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائردرخواست پررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے جواب طلب کرلیا۔فاضل بنچ نے سول جج ندیم اصغر ندیم کی درخواست کی سماعت کی جس میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار کو 2016ء میں ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ملازمت پر بحال کیا،ملازمت سے برطرفی کے 18 ماہ کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کئے گئے، انتظامی سطح پر بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست منظور نہیں کی گئی، بے گناہی ثابت ہونے پر بحالی کے بعد بقایاجات کی ادائیگی قانونی تقاضا ہے، ہائیکورٹ انتظامیہ کو 18 ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -