ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی میں خریدنے کے معاملہ پر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی میں خریدنے کے معاملہ پرپنجاب ایمپلائز ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی،عدالت نے متفرق درخواست پر حسیب وقاص شوگر ملز مالکان سمیت دیگر مدعاعلیہان کو 18 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ہے۔
سماعت منظور