سموگ کے تدارک کیلئے دائردرخواست پر چیف سیکرٹری کی ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع

سموگ کے تدارک کیلئے دائردرخواست پر چیف سیکرٹری کی ہونے والی میٹنگ کی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سموگ کے تدارک کے لئے دائردرخواست پرسرکاری وکیل نے چیف سیکرٹری کی ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات لاہورہائی کورٹ میں جمع کروا دیں،جس پرعدالت نے کیس کی مزیدسماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھٹوں کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں کو چار ماہ کے لئے بند کر دیا جائے گا، لاہور کے مضافات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات جمع

مزید :

صفحہ آخر -