توہین عدالت کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری

    توہین عدالت کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے کنول رشید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کے والد کی پیشن ادا نہیں کی جا رہی شنوائی نہ ہونے پر عدات عالیہ سے رجوع کیاگیا،عدالت کے حکم کے باوجود والد کی پینشن نہیں دی جا رہی، عدالت کے 15فروری 2019ء کے حکم پر عملدرامد نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعاہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -