توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار خاتون شاہدہ اختر کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود انہیں تصدیق شدہ جمع بندی کی نقول فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت کے 24 اپریل 2019 ء کے حکم پر عمل درامد نہیں کیا جا رہاجوتوہین عدالت ہے، اے ڈی سی ریونیو لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری