شریف خاندان کی ملکیت العربیہ شوگر ملز کی درخواست پرجواب طلب

  شریف خاندان کی ملکیت العربیہ شوگر ملز کی درخواست پرجواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی ملکیت العربیہ شوگر ملز کی درخواست پرجواب طلب کرلیا،درخواست گزار ملز نے ایس ای سی پی کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے، درخواست گزار ملز انتظامیہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے العربیہ شوگر ملز کے سکیورٹی ڈاکومنٹس کی تصدیق اور سکیورٹی ڈاکومنٹس کا اجراء روک دیا ہے، اب ای ای سی پی کی طرف سے العربیہ شوگر ملز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیب سے این او سی حاصل کیا جائے،العربیہ شوگر ملز نے نجی بینک سے 66 کروڑ 70 لاکھ کے مالی معاملات سے متعلق معاہدہ کیا،معاہدے پر عملدرآمد کے لئے العربیہ شوگر ملز نے ایس ای سی پی سے متعلقہ ڈاکو منٹس کی تصدیق کے لئے رجوع کیا مگر درخواست مسترد کر دی گئی،رٹ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ای سی پی کے سکیورٹی ڈاکومنٹس جاری نہ کرنے کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردے کر کالعدم کیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -