شاہد خاقان عباسی سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

شاہد خاقان عباسی سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

  

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اڈیالہ جیل میں ان کے اہل خانہ کی ملاقات، ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ، بہو، بہنوئی شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی زیرحراست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ روز ان کے اہلخانہ جن میں سابق خاتون اول، ان کی بہو اور بہنوئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران اہلخانہ نے شاہد خاقان عباسی سے ان کی خیریت دریافت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بالکل صحت مند اور ہشاش بشاش تھے اور ان کے چہرے پر کوئی بھی پریشانی نظر نہیں آ رہی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کیلئے اہلخانہ کی جانب سے چند کھانے پینے کی اشیاء بھی جیل میں لے جائی گئیں۔

شاہد خاقان ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -