سری لنکن ٹیم آسان نہیں،تیاری کرکے میدان میں اترینگے،سرفراز احمد

      سری لنکن ٹیم آسان نہیں،تیاری کرکے میدان میں اترینگے،سرفراز احمد

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیں گے بلکہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، چاہے وہ آٹھویں نمبرکی ٹیم ہو یا نمبر ون، آئی لینڈرز نے ایک روزہ سیریز کے دوران عمدہ کم بیک کیا اور بعض مواقوں پر گرین شرٹس کو ٹف ٹائم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ آگے جاکر پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی مقابلوں میں زیادہ شرکت کرنی ہے ان میچز میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تین چار کھلاڑیوں کا دوبارہ کم بیک بھی ہوا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپس آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی کارکردگی سے پاکستانی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں، میں ان سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے ان کے نمبروں پر آزمایا لیا جائے۔

سرفرازاحمد

مزید :

صفحہ آخر -