مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں لے  کر جائیں گے، مشال ملک

    مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں لے  کر جائیں گے، مشال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں لے کر جائیں گے امن کا راستہ کشمیر کے مسئلے سے جڑا ہے۔کراچی آمد کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ میں کراچی آنے کے لئے بے تاب تھی کراچی کے تمام عوام کو سلام ہے جو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلتے ہیں اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں، کشمیر کی مظلوم قوم جن پریشانیوں اور ظلم کا سامنا کرنا کر رہی ہے ہمیں اسکے لئے روشنی اور عزم کی ضرورت ہے  مزار قائد جاونگی ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی مشکور ہوں جنہوں  نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جس طرح پاکستان کے لئے قائد اعظم نے تحریک چلائی اسی طرح کشمیر کے لئے بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، امن کا راستہ صرف کشمیر کا مسئلہ حل کرکے ہی ممکن ہے۔
مشال ملک

مزید :

صفحہ آخر -