میاں گروپ ٹریول ٹریڈ کی دنیا کا معتبر ترین نام، نئی سعودی عمر ہ پالیسی کے مطابق عمرہ اپروول کا آغاز کر دیا: چیئر مین عامر سعید

      میاں گروپ ٹریول ٹریڈ کی دنیا کا معتبر ترین نام، نئی سعودی عمر ہ پالیسی ...

  

لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر،ایوب بشیر)میاں گروپ ٹریول ٹریڈ کی دنیا کا معتبر ترین نام ہے،اللہ کے فضل وکرم سے آج تک ٹکٹنگ میں ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہے،حج 2019ء میاں ٹریول کا شاندار رہا ہے،میاں گروپ کا عمرہ بھی شروع ہے،میاں گروپ اسلام ائیر کا پاکستان میں جنرل سیلز ایجنٹ ہے،عمرہ ایجنٹوں کیلئے ہم خصوصی رعایتی پیکیج لا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا میاں گروپ کی تمام ایجنسی ٹریول ٹریڈمیں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، میاں ٹریول ائیر ٹریڈ حج کوٹہ ہولڈر ہے،حج2019ء شارٹ حج کی سعادت حاصل کی ہے،اللہ کا شکر ہے حج اپریشن شاندار رہا ہے،چیئرمین میاں گروپ نے بتایا دنیا بھر کیلئے تمام ائیر لائنز کی ٹکٹ ایک کال پر حاصل کی جا سکتی ہیں،میاں ٹریو ل نے نئی سعودی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ اپروول کا آغاز کر دیا ہے،گروپس کی شکل میں روانگی جاری ہے،میاں عامر سعید (میاں گروپ) نے کہا اپنے ٹریڈ پارٹنرزکیلئے ہمیشہ اپنے دروازے کھلے رکھیں ہیں،ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور فائدہ دینے کا موقع فراہم کیا ہے،پاکستان میں میاں گروپ اسلام ائیر کا جنرل سیلز ایجنٹ بنا ہے،ملک بھر کے ٹریول ٹریڈ ایجنٹ استفادہ کر سکتے ہیں،حج و عمرہ کیساتھ ٹکٹنگ میں خدمات کا سفر توانا عزم سے جاری رکھیں گے۔

عامر سعید

مزید :

صفحہ آخر -