ملیحہ لودھی نے مدت ملازمت مکمل کرلی  عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، ترجمان دفتر خارجہ 

    ملیحہ لودھی نے مدت ملازمت مکمل کرلی  عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، ترجمان دفتر ...

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ٹوئٹر بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹایا نہیں گیا، انہوں نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی شاندار نمائندگی کی۔ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے لئے شاندار کام کیا۔

ترجمان دفترخارجہ

مزید :

صفحہ آخر -