شعیب نے 46کروڑ روپے حمزہ اور سلمان کی کمپنیوں میں جمع کروائے: نیب

    شعیب نے 46کروڑ روپے حمزہ اور سلمان کی کمپنیوں میں جمع کروائے: نیب

  

لاہور(آئی این پی) شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔ نیب نے کہا ہے کہ حمزہ اورسلمان شہباز کی کمپنیوں میں ملزم شعیب نے 46کروڑ روپے جمع کروائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم شعیب نے 2017کو شریف فیڈ مل میں 12کروڑ 82 لاکھ، رمضان شوگر مل میں 16کروڑ 82لاکھ روپے جمع کروائے، دستاویزات کے مطابق ملزم نے 14اپریل 2015 کورمضان شوگرمل میں 14کروڑجبکہ 15فروری 2017کوشریف پولٹری فارم میں 2کروڑ 38لاکھ روپے جمع کروائے۔نیب کے مطابق ملزم حمزہ، سلمان اور نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں بھی رقوم جمع کرواتا رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بتایا اس کا کام چیف فنانس آفیسرعثمان کی ہدایات پرعمل کرنا تھا جبکہ بے نامی کمپنیوں کی دیکھ بھال سلمان شہباز کرتے تھے، سلمان شہباز ہی بتاتے بے نامی کمپنیوں کی رقوم کہاں اور کیسے منتقل کرنی ہیں جبکہ سلمان شہباز کونقد رقوم 96ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچائی جاتی تھیں۔

شہباز شریف فیملی کیس

مزید :

صفحہ آخر -