سربراہ پاک بحریہ کی ملائیشین ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کی ملائیشین ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے، اعلی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمد پر ملائیشیا کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا جہاں اعزازی گارڈ نے انہیں سلامی پیش کی۔ امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقا داور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا گیا۔سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا کے نیول چیف اور وزیر دفاع نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعر یف کی۔ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

سربراہ پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -