قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈورکس کااجلاس،طارق چیمہ،سینیٹر بہرہ مند تنگی میں تلخ کلامی

    قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈورکس کااجلاس،طارق چیمہ،سینیٹر بہرہ مند تنگی میں ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر بہرہ مند تنگی میں تلخ کلامی چیئرمین کمیٹی بیچ بچاو کراتے رہے۔لیڈر شپ کو اگر آپ لوگوں پر اعتماد نہیں تو بل نہ پاس کیا کریں وفاقی وزیر طارق چیمہ کے ریمارکس پر سینیٹر بہرہ مند تنگی بھڑک اٹھے آپ لیڈر شپ کو مت گھسٹیں بل کی مخالفت صرف پی پی نے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی لہجے پر کنٹرول کریں ورنہ میں آپ سے زیادہ تیز اور اونچے لہجے میں بات کر سکتا ہوں وزارت ہاوسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلاائز ہاؤسنگ اتھارٹی بل 2019 میں مزید ترامیم کیلئے کمیٹی سے اگلے اجلاس تک مہلت طلب کر لی قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے حکام کو اجلا س میں طلب کر لیا۔

وزارت ہاؤسنگ

مزید :

صفحہ آخر -