ڈالر 26پیسے، سونا 350روپے تولہ مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری، 100انڈیکس میں 281پوائنٹس کا اضافہ 

ڈالر 26پیسے، سونا 350روپے تولہ مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری، 100انڈیکس ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں 26 پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.63 روپے اورقیمت فروخت 156.73روپے ہوگئی۔ دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید281پوائنٹس اضافے سے33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے33033پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ64.08فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت48ارب61کروڑ95لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.25فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب61کروڑ95لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65 کھرب 53 ارب 98 کروڑ69لاکھ روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -