آزادی مارچ، نوازشریف کی ہدایات پر عملدرآمد ہوگا
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم بھی مولانا فضل الرحمن کے سیاسی مطالبات کی بھرپور حمائت کااعلان کرتے ہیں اور ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مارچ مین ہماری شرکت کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہو گی تواس پر ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہمیں جو بھی حکم دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے اور ہم سے مولانا فضل الرحمن جو سیاسی سپورٹ مانگیں گے ہم ان کی وہ سپورٹ بھی کریں گے اس بات پر ہمارا بھی مکمل اتفاق ہے کہ اگر موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو یہ عوام کا سانس لینا مزید دوبھر کردیں گے جس سے عام آدمی کی جانب سے آئے روز خود کشیاں کرنے کی خبریں منظر عام پر آئیں گی۔
احسن اقبال