ہم ایسا کام نہیں کرینگے جس سے جمہوریت کونقصان کا اندیشہ ہو

  ہم ایسا کام نہیں کرینگے جس سے جمہوریت کونقصان کا اندیشہ ہو

  

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کامیابی کی اخلاقی طور پر حمایت کااعلان کر چکے ہیں اورا س حوالے سے ہماری مزید کیا حکمت عملی ہو گی تو اس بات کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں پیر کو بلائے گئے اجلاس میں کرے گی۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس مارچ کااعلان انہوں نے اے پی سی کی رہبر کمیٹی کی بجائے اکیلے ہی کیا ہے اس لئے ہم بھی اب اپنی جماعت کااجلاس بلا رہے ہیں اس میں جو بھی اتفاق رائے ہو گا اس کے مطابق ہم آگے بڑھیں گے لیکن یہ بات بھی طے ہے کہ پیپلز پارٹی نہ تو مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی کسی سیاست کا حصہ بنے گی اور نہ ہی ہم دھرنا سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے کہ جس سے جمہوریت کو بھی کسی قسم کے نقصان کا زرا سا بھی اندیشہ ہو۔

قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -