جے یو آئی کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے

  جے یو آئی کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے

  

جے یو پی کے صدرپیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ جے یوپی بھرپور طریقے سے جے یو آئی کے اس آزادی مارچ میں شرکت کرے گی ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے اور وہ ڈلیور کرنے میں بھی ناکام ہو چکی ہے اس لئے ملک میں نئے الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر ایشو کی بات کی جائے تو موجودہ حکومت اس ایشو کو بھی حل کروانے میں ناکام رہی ہے وزیراعظم عمران خان محض زبانی جمع خرچ سے ہی عوام کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں وہ بتائین کہ کیا ان کے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ نہیں ہوا ہے اگر وہ کشمیر ایشو پر اپنی پارلیمنٹ کو ساتھ لیکر چلتے توآج ہماری پوزیشن کچھ اور ہوتی۔

پیر اعجاز ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -