موجودہ صورتحال میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی بھی گنجائش نہیں

موجودہ صورتحال میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی بھی گنجائش نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ کشمیر کی نازک صورت حال کے باعث ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سیاست کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے اس وقت ہمارے ملک کو اندرونی استحکام کی اشد ضرورت ہے مولانا نے اگر کوئی مارچ کرنا ہی ہے تو وہ مارچ انہیں کشمیر کو آذاد کروانے کے لئے کرنا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مولانا کو مشورہ ہے کہ وہ ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی بجائے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دیں اس وقت وزیراعظم نے مسلہء کشمیر کوعالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا ہے بطور سابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے ان کو بھی اس وقت کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
فیصل سبز واری

مزید :

صفحہ آخر -