پی پی،(ن)لیگ مولانا کے سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جائیں گی

  پی پی،(ن)لیگ مولانا کے سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جائیں گی

  

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کی بی اور سی ٹیم بنے ہوئے ہیں مولانا فضل الرحمن کو اور ان دونوں جماعتوں کو چونکہ عوام نے الیکشن میں بُری طرح سے مسترد کردیا تھا اس لئے آج یہ منتخب حکومت کے خلاف انتشار کی سیاست کرکے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نام نہاد مارچ کے نام پر ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، فضل الرحمان کی سیاسی دکانداری ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے،فضل الرحمان کی تنقید بلاجواز اور بغض کے سواکچھ نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ فضل الرحمان کے سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جائے گا۔

محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -