مال آف لاہور میں گلوبل سٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

  مال آف لاہور میں گلوبل سٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغاز

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)مال آف لاہور میں گلوبل سٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا آغازکردیا گیا۔اس فیسٹیول کے مشہور کھانوں میں نساء سلطان ٹرکش کوزین، بارہ ایکسپریس، وازاباربی کیو، PG Praline Gateau،V&S Caterers،این ٹی بیکرز، برگر کنگ، گلوریا جینز، OPTP،پنیرا، حافظ صاحب،تھائی  فوڈاور اٹلین کھانوں جیسے مشہور برانڈز نے حصہ لیا۔زبردست کھانوں کی ورائٹی کیساتھ کئی طرح کے چیلنجز بھی رکھے گئے اور جیتنے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے۔یہ فیسٹیول 4 سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس موقع پر فیملیز خصوصاََ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فیسٹیول کو انجوائے کرتے ہوئے بہت سراہا۔مال آف لا ہورکے ایک ریگولر کسٹمر مسٹر خالد نے کہا کہ”سال بھر مختلف ایکٹیوٹیز اور ایونٹس کی بدولت مال آف لاہور فیملیز کی اوّلین پسند ہے۔خاص طور پر اس فیسٹول میں ہر طرح کے کھانوں کی ورائٹی موجود ہے جس کو ہم نے خوب انجوائے کیا“۔ایک اور کسٹمر وقاص نے کہا کہ بلاشبہ مال آف لاہور اپنے تما م ہم عصرمالز سے ہر لحا ظ سے آگے ہے اور یہاں انٹرنیشنل برانڈز کی وسیع ترین ورائٹی ایک چھت تلے ماموجود ہے۔مال میں موجود انٹرنیشنل سٹینڈرڈ برانڈز خصوصاََگرین ویلی پریمیئم سُپر مارکیٹ میں خصوصی ڈسکاؤنٹس دیا گیا۔مال آف لاہور کو شہرکا پہلا پریمیئم شاپنگ مال ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ سال بھر جاری مختلف ایکٹیوٹیز اور ایونٹس کی بدولت یہ لاہور کا سب سے منفرد شاپنگ مال کہلاتا ہے۔بحریہ ٹاؤن لوگوں کی تفریح کے لیے ایسے ثقافتی تہوار اور تفریحی مواقع پیش کرتا ہے اور اس گلوبل سٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بھی اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔

مال آف لاہور 

مزید :

صفحہ آخر -