اے پی این ایس کا روزنامہ عوام کوئٹہ کے پبلشر وسیم احمد کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی این ایس کا روزنامہ عوام کوئٹہ کے پبلشر وسیم احمد کے بیٹے کے انتقال پر ...

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ عوام کوئٹہ کے پبلشر/ ایڈیٹر اور اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وسیم احمد کے بیٹے دانیال وسیم کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کا انتقال جرمنی میں ہوا۔ نماز جنازہ متوقع طور پر6اکتوبر بروز اتوار بعداز نماز ظہر بلاک 15فلیٹ 2، پی ایچ اے اپارٹمنٹ G-7/1زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین وسیم احمد کے اس گہرے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اے پی این ایس/تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -