طالبان وفد کی زلمے خلیل سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

    طالبان وفد کی زلمے خلیل سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورے پر موجود افغان طالبان کے وفدنے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کی بحالی کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق 5رکنی امریکی وفد لمے خلیل زاد کی سربراہی میں 3روز سے اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ افغان طالبان کا بارہ رکنی وفد بھی پاکستان کے دورے پر پیر کو پہنچا تھا۔طالبان وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی، ملاقات ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے میں رات گئے ہوئی،طالبان اورامریکا میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

طالبان/زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -