وزیراعظم سوموارکوچین روانہ ہوں گے،دورے کوحتمی شکل دید ی گئی

    وزیراعظم سوموارکوچین روانہ ہوں گے،دورے کوحتمی شکل دید ی گئی

  

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورہ چین کے لئے پیر کی رات روانہ ہوں گے۔وفاقی وزرا بھی اس اہم دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، خسرو بختیار اور عبدالحفیظ حفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کی چین میں سی پیک اور ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق اہم حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے جبکہ پاک چین جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورہ اسکردو منسوخ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسکردو میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث وزیرا عظم عمران خان نے اپنا اسکردو کا دورہ منسوخ کردیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی تھی بتایا گیا کہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر))امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔چیف آر گنائزر سیف اللہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے، تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکردو میونسپل کمیٹی گرانڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔

عمران خان دورہ منسوخ

وزیراعظم چین روانہ

مزید :

صفحہ اول -