جیل میں مریم نواز کے کمرے میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے،ڈاکٹر عدنان

  جیل میں مریم نواز کے کمرے میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے،ڈاکٹر عدنان

  

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مریم نواز کو جیل میں بیٹر کلاس فراہم نہیں کی گئی۔ڈاکٹر عدنان خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے

ڈاکٹر عدنان

مزید :

صفحہ اول -