یٰسین ملک کو سخت پہرے میں عدالت پیش کر نے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  یٰسین ملک کو سخت پہرے میں عدالت پیش کر نے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی حراست میں موجود حریت رہنماء یاسین ملک کی تازہ فوٹیج منظر عام پر آ گئی فوٹیج میں یاسین ملک کو سخت پہرے میں نیشنل انویسٹیگیشن کورٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسین ملک بھارتی مظالم اور صحت کی شدید خرابی کے باوجود پر عزم و پر حوصلہ انداز میں بھارتی سیکیورٹی فورسزکے درمیان چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسین ملک بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کی تحویل میں ہیں،انہیں بھارت کی بدنام زمانہ تیار جیل میں حج کے سامنے پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یاسین ملک کے خلاف این آئی اے نے دہشت گردوں کی فنڈنگ اور سرحد پار روابط کی چارج شیٹ جمع کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کے خلاف دستاویزی, سوشل میڈیا شواہد پیش کئے۔
یاسین ملک

مزید :

صفحہ اول -