معیشت سکڑنے کا تاثر درست نہیں، زراعت کیلئے 8منصوبے شروع کئے،وزارت خزانہ

  معیشت سکڑنے کا تاثر درست نہیں، زراعت کیلئے 8منصوبے شروع کئے،وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ معیشت کے سکڑنے کا تاثر درست نہیں،حکومت نے زرعی شعبے کیلئے ایمرجنسی پروگرام شروع کیا ہے، زراعت کے شعبے کیلئے آٹھ بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں،زرعی شعبوں کے منصوبوں پر 235ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ معیشت کے سکڑنے کا تاثر درست نہیں ہے،حکومت نے زرعی شعبے کیلئے ایمرجنسی پروگرام شروع کیا ہے، زراعت کے شعبے کیلئے آٹھ بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں،زرعی شعبوں کے منصوبوں پر 235ارب روپے خرچ ہوں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غربت میں کمی کیلئے 190ارب کا فنڈ مختص کیا گیا ہے،معاشی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے،درآمدات میں کمی کی وجہ سے ٹیکس آمدن کم ہوئی۔
وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ اول -