سکیورٹی گارڈ نے جیالے کو آصفہ کیساتھ سیلفی لینے پر زمین پر پٹخ دیا

         سکیورٹی گارڈ نے جیالے کو آصفہ کیساتھ سیلفی لینے پر زمین پر پٹخ دیا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آصفہ بھٹو کے سکیورٹی گارڈ نے جیالے کو آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے پر گریبان سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو بھی ان سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیالے بھی احتساب عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔ جیالوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لی جس پر آصفہ بھٹو کے سکیورٹی گارڈ بپھر گئے انہوں نے وہاں پر موجود خواتین اور جیالوں کے ساتھ بدتمیزی کی، انہیں دھکے دیئے اور آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو سے دور کر دیا۔  

  سکیورٹی گارڈ 

مزید :

صفحہ اول -