دفتر خارجہ نے اپنی ویب سائٹ  ٹھیکے پر دینے کی تصدیق کردی

  دفتر خارجہ نے اپنی ویب سائٹ  ٹھیکے پر دینے کی تصدیق کردی

  

 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کا نیا ڈیزائن ایک معروف ویب ڈیزائننگ کمپنی سے پیشہ وارانہ بنیادوں پر بنوایا جا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ویب سائٹ نجی کمپنی کو دیئے جانے میں پبلک فنڈنگ استعمال نہیں ہو رہی، اس کے اخراجات وزیر خارجہ اپنی جیب سے دے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنے کے اپنے ویڑن کی روشنی میں دیا۔ وزارت خارجہ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -