ٹرمپ کا اپنے خلاف موخذاے کی تحقیقات  پر اعتراض اٹھانے، عدم تعاون کا اعلان 

ٹرمپ کا اپنے خلاف موخذاے کی تحقیقات  پر اعتراض اٹھانے، عدم تعاون کا اعلان 

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کا نگریس  کی طرف سے اپنے خلاف مواخذے کی تحقیقات پر باقاعدہ اعتراض اٹھانے کی تیاری کر لی ۔ انہوں نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی انتظامیہ سپیکرننیسی پلوسی کے نام ایک خط لکھ رہی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ کانگریس کے ڈیمو کرٹیک ارکان ”سرکاری ووٹ“ کے بغیر مواخذے کی انکوائری نہیں کرسکتے۔ توقع ہے اس خط میں باقاعدہ ووٹ کے انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہ کرنے کا بھی کہا جائے گا تاہم صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا چونکہ ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی اکثریت ہے اسلئے تحقیقا ت کیلئے ضروری ووٹ بھی اسے مل سکتا ہے،یادر ہے صدرٹرمپ چند دن قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مواخذے کی تحقیقات میں تعاون کریں گے لیکن اب انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے صدر ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا چونکہ کانگریس کے ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی اکثریت ہے اسلئے یہ ایوان ان کیخلاف مواخذے کی تحریک کو منظور کر سکتا ہے۔ تاہم ان پر جرم عائد کرنے کیلئے ان کے پاس سینیٹ میں ضروری ووٹ نہیں ہیں، صدر ٹرمپ نے اس کارروائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا انہیں یقین ہے یہ سیاسی طور پر ڈیموکریٹس پربیک فائر کرے گی،”مجھے پورا یقین ہے آئندہ انتخابات میں انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی“سپیکر پلوسی نے گزشتہ ہفتے کانگریس کے ایوان نمائندگان میں مواخذے کے انکوائری شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مکمل ایوان سے اس طرح اس کارروائی کی منظوری حاصل نہیں کی تھی جس طرح سابق صدر رچرڈ نکسن اور بل کلنٹن کیخلاف مواخذے کی انکوائریوں کیلئے حاصل کی گئی تھی۔ٹرمپ کے ساتھیوں کا موقف یہ ہے کہ ”رسمی ووٹ“ کے بغیر کانگریس کی کارروائی محض ایک عام غلطی کی انکوائری شمار ہو گی جس کے تحت انتظامیہ سے صرف کم سطح کے انکشافات کی توقع کی جائے گی۔ محکمہ انصاف نے سپیکر پلوسی کی طرف باقاعدہ انکوائری شروع کرنے سے قبل گزشتہ ماہ بھی اس قسم کے موقف کا اظہار کیا تھا۔ اس دوران سپیکر پلوسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف سے اختلاف کیا اور ایوان میں ری پبلکن پارٹی کے اقلیتی لیڈر کیون میکارتھی کے نام ایک خط میں واضح کیا کہ آئین ایوان کے ضوابط اور روایات کے مطابق مواخدے کی انکوائری کیلئے پورے ایوان کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ اعلان

مزید :

صفحہ اول -