مولانا صاحب جیسے بہت آئے اور چلے گئے، اسلام آباد میں دھرنا بھارت کی پچ پر کھیلنے کے مترادف: وفاقی وزراء

    مولانا صاحب جیسے بہت آئے اور چلے گئے، اسلام آباد میں دھرنا بھارت کی پچ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وفاقی وزراء کے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا بھارت کی پچ پر کھیلنے کے مترادف ہو گا، تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس دن احتجاج سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ144نافذ ہے، پولیس آزادی مارچ کے شرکاء کو روک نہ سکی تو فوج آخری آپشن ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی بھی مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کے فیصلے پر متفق نہیں۔ادھر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مولانا جیسے کردار بہت آئے، اس مرتبہ ہم انہیں ایسا بٹھائیں گے کہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہیں گے، ہم بے صبری سے مولانا کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا یہ گیدربھبھکیاں کسی اور کو دیں، مولانا کا وزن کم کرانے کیلئے سڑک پر ہی مشینیں لگوا دی ہیں، اڈیالہ جیل میں بھی کچھ مشینیں لگوانے کا آرڈردے دیا ہے۔ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ بھی لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب جتنے لوگ لا سکتے ہیں لے آئیں، مولانا صاحب مدرسوں کے بچوں کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم کنٹینر اور حلوہ بھی دیں گے مگر آپ کا اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
وفاقی وزراء 

مزید :

صفحہ اول -