وزارت خارجہ کی ویب سائٹ  اپ گریڈاور سہل کرنے کا فیصلہ

  وزارت خارجہ کی ویب سائٹ  اپ گریڈاور سہل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آ باد (آ ئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور اس سے متعلقہ تمام امور معروف کمپنی کررہی ہے، متعلقہ کمپنی کا وزیر خارجہ یا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں،کمپنی معروف اور سپیشلائزڈ ڈیجیٹل ڈیزائن ادارہ ہے،جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ سے متعلق بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے جدیدیت کے پیش نظر وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے سے وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ استعمال میں مزید آسان ہوجائے گی،وزارت خارجہ کی.جدید اپ ڈیٹ ویب سائیٹ کیلئے کام جاری ہے،نئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور اس سے متعلقہ تمام امور معروف کمپنی کررہی ہے،متعلقہ کمپنی کا وزیر خارجہ یا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں،کمپنی معروف اور سپیشلائزڈ ڈیجیٹل ڈیزائن ادارہ ہے،اس کے علاوہ ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے میں کوئی سرکاری پیسہ بھی شامل نہیں،وزیر خارجہ اس کام کی اپنی جخب سے ادائیگی کررہے ہیں،وزیر خارجہ اعلان کرچکے ہیں کہ یہ ان کی طرف سے وزارت کیلئے تحفہ ہے،ویب سائیٹ پر تمام معلومات عوام الناس کیلئے ہے، کوئی حساس معلومات اس میں شامل نہیں،وزارت ضرورت کے مطابق بہتری کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات کرتی رہے گی۔(و خ)
  وزارت خارجہ

مزید :

صفحہ اول -