کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہاکہ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جو ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -