جے یو آئی نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کر دی

 جے یو آئی نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کر دی

  

اسلام آباد(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کہا کہ ہم  نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا  ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا  ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔

آزادی مارچ

مزید :

صفحہ اول -