عمران فاروق کیس، برطانوی شواہد نامکمل قرار،عدالت نے واپس کردئیے

عمران فاروق کیس، برطانوی شواہد نامکمل قرار،عدالت نے واپس کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی ا ین پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے برطانوی شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی جس دوران ایف آئی اے نے مقدمے میں برطانیہ کی جانب سے بھیجے گئے شواہد عدالت میں پیش کیے جسے عدالت نے نامکمل قرار دے کر ایف آئی اے کو واپس کردیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ان شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں؟ گواہوں کی فہرست شواہد کا حصہ نہیں جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ سربمہر نہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو 9 اکتوبر تک مکمل شواہد اور گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
عمران فاروق کیس