قومی ہیرو رمیض راجہ نے پروٹوکول کے بغیرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل لائسنس بنوالیا

  قومی ہیرو رمیض راجہ نے پروٹوکول کے بغیرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)قومی ہیرو رمیض راجہ نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا،انہوں نے بغیر پروٹوکول اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل لائسنس بنوایا۔اس موقع پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے رمیض راجہ کو سٹی ٹریفک پولیس کی ورکنگ،چلاننگ سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنسنگ کے حصول اور طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی،ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سٹی ٹریفک پولیس کو کرپشن سے پاک کر دیا گیا ہے،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں،لائسنس برانچ میں تعینات عملہ کی ویجی لینس ٹیموں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کے لئے فیڈ بیک سیل بھی قائم کیا گیا ہے

،شہری اپنے مسئلہ کے حل کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں جسے فوری حل کرنے کے احکامات جا رہے ہیں۔

کرپشن میں ملوث وارڈنز کو نشان عبرت بناتے ہوئے ڈسمس فرام سروس کیا گیا جبکہ لائسنسنگ ٹاؤٹوں کیخلاف 31 مقدمات درج کروائے گئے۔سٹی ٹریفک پولیس ”پروٹوکول فار آل“ کی پالیسی پر گامزن ہے۔کیپٹن(ر)لیاقت علی نے کہا سٹی ٹریفک پولیس کیلئے تمام شہری ہی خاص ہیں اور انہیں لائسنسنگ دفاتر میں مکمل پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔۔اس موقع پر رمیض راجہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے انتظامات،اقدامات کوبے حدسراہا اور شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کسی سفارش کو نہ ڈھونڈیں،سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ کھیل کا میدان ہو یا کوئی روڈ،حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -