سری لنکن ٹیم نے دورہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کی: صوبائی وزیر کھیل پنجاب

سری لنکن ٹیم نے دورہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کی: صوبائی وزیر ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کرکٹ ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں، سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ہماری مدد کی ہے جس پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں، لاہور میں تین میچز کی ٹی 20 سیریز سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، شائقین کوہر قدم پر جدید اور پرآسائش سہولتیں ملیں گی، ہم امید کرتے ہیں کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز انتہائی کامیاب ہوگی جس سے دنیا کو پیغام پہنچے گا کہ پاکستان کے عوام سپورٹس سے محبت کرنے والے ہیں

، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ سے ہمارے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی، پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -