خواتین کا 2 روزہ سپورٹس گالاآج سے ایبٹ آبادمیں شروع ہوگا

  خواتین کا 2 روزہ سپورٹس گالاآج سے ایبٹ آبادمیں شروع ہوگا

  

ایبٹ آباد (این این آئی) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے سے خواتین کا دو روزہ سپورٹس گالا (آج)سے ایبٹ آباد کے تین مختلف وینیوز پر منعقد ہو گاجس میں خواتین کھلاڑی 12مختلف گیمز میں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ ان کھیلوں کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن کے پی کے سید ثقلین شاہ اور ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل نے بتایا کہ ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط ایک رنگا رنگ تقریب میں کریں گی خواتین کی یہ دو روزہ مقابلے کمپری ہنسو گرلز ہائیر سکینڈری سکول،جلال بابا آڈیٹوریم اورسٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقد ہوں گے جہاں خواتین کھلاڑی والی بال، باسکٹ بال،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، جوڈو، رسہ کشی، ووشو، کراٹے، بودو کان،سکواش، ہینڈ بال اور تاہیکوانڈو میں مد مقابل ہونگی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے سید ثقلین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات اورتمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی انکا مقصد اولین ہے اور کہا کہ خواتین کے ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کے لئے ٹرافیاں میڈلز سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں اور اول آنے والی ٹیموں کے لیے پانچ پانچ ہزار اور رنرز اپ کے لئے تین تین ہزار روپے کیش پرائز ز بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -