امریکی ایتھلیٹ نے دوڑ، آسٹریلوی نے نیزہ بازی کا مقابلہ جیت لیا

امریکی ایتھلیٹ نے دوڑ، آسٹریلوی نے نیزہ بازی کا مقابلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امریکی ایتھلیٹس نے بازی مار لی، دو سو میٹر دوڑ، پول والٹ اور ویمن رکاوٹ ریس میں مہارتوں کے جوہر دکھائے، نیزہ پھینکنے کا مقابلہ آسٹریلوی ایتھلیٹ نے جیت لیا۔خلیفہ انٹرنیشنل کے لش پش کرتے سٹیڈیم میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس کی پرفارمنسز، دو سو میٹر کی مینز دوڑ میں امریکا کے نواہ لائلزنے میدان مار لیا، ڈوپ سکینڈل کے بعد فاتحانہ انٹری، علامتی طور پر بالوں کو سفید رنگ میں ڈائی کیا اور گولڈ میڈل جیت لیا۔مین پول والٹ میں پولینڈ کے پیاٹر لیزک کی ناکام کوشش، امریکا کے سیم کینڈرکسنے پانچ اعشاریہ نو سات کی جمپ لگائی۔ نیزہ پھینکنے کے ویمن مقابلے میں آسٹریلیا کی کیلسی لی باربر نے کامیابی پر زبردست خوشی منائی، بڑی جیت سے گولڈ میڈل کی عزت پائی۔چار سو میٹر رننگ میں بھی امریکی رنر سب سے آگے، سڈنی مک لالین نے کامیابی سمیٹ لی، ویمن رکاوٹ دوڑ میں میزبان قطر کی ایتھلیٹ بھی اِن ایکشن، جیت نہ سکیں تاہم ہمت خوب دکھائی۔