ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سید اشفاق حسین

  ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سید اشفاق حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے دور صدرات کے دوران جتنا بھی ممکن ہوسکا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، فٹبال کی ترقی و ترویج، گراؤنڈز کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے تھے۔ خوش اسلوبی سے تمام معاملات نگراں کمیٹی کے سپرد کئے ہیں اور امید ہے کہ پی ایف ایف کے الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری ٹیم کو دوبارہ موقع ملا تو ہم فٹبال کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے اور پاکستانی فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل لیول کی طرز پر مضبوط بنائیں گے۔

ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر کھلاڑیوں کو کولیفائڈ کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پی ایف ایف ے سابق صدر سید اشفاق حسین نے مزید بتایا کہ الیکشن کے معاملات کیلئے 5 رکنی نگراں کمیٹی بنائی گئی ہے۔