قذافی سٹیڈیم کی راہداری میں آویزاں یادگاری تصاویر توجہ کا مرکز

قذافی سٹیڈیم کی راہداری میں آویزاں یادگاری تصاویر توجہ کا مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی شاندار کامیابیوں اور یاد گار لمحات کی تصاویر کو قذافی اسٹیدیم لاہور کی فار اینڈ کی راہداری میں آویزاں کر دیا ہے۔پی سی بی نے پہلے قذافی اسٹیڈیم فار اینڈ کی راہداری میں آنر بورڈز لگائے جو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز اور کھلاڑیوں کی غیر معمولی پرفارمنس کی کہانی بیان کر رہے ہیں اب اس راہداری میں اضافہ یادگار تصاویر لگا کر کیا گیا۔یہ تصاویر پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی شاندار کامیابیوں اور سنہری یادوں کی داستاں بیان کر رہی ہیں۔بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف اور موجودہ?وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 1989 میں بھارت کے خلاف سیریز جیتنے کی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔انگلینڈ کے خلاف 2016 کی سیریز کے دوران پاکستان ٹیم کے مقبول ہونے والے پش اپس اور سیلوٹ کی تصاویر بھی اس راہداری میں موجود ہے۔یاد گار لمحات کی تصویروں میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کو بھی سراہنے کے لیے بے شمار تصاویر موجود ہیں۔