ٹی20 سیریز، قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم

    ٹی20 سیریز، قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے گئے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے، یہ ڈیسک سیریز کے موقعوں پر شائقین کو نہ صرف ضروری رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ گم ہونے اور ملنے والی اشیا کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بننے والے ان ڈیسک پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں میچز کے موقع پر شائقین کے لئے ڈائریکشن بورڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ ان بورڈز کی مدد سے کرکٹ پرستاروں کو مطلوبہ انکلوژرز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -